لندن، چاقو زنی کی 2 وارداتیں، 2 بچے اور ایک نوجوان ہلاک

لندن: برطانیہ میں چاقو زنی کی دو وارداتوں میں 2 بچوں اور ایک نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق لندن اور برمنگھم میں چاقو زنی کی دو مختلف وارداتوں میں دو بچوں سمیت تین افراد کو جانوں سے محروم کر دیا گیا، جب کہ چالیس سال کا ایک شخص زخمی ہو گیا۔چاقو زنی کی پہلی واردات لندن میں ہوئی، مشرقی لندن کے علاقے ایلفرڈ میں چھریوں کے وار کر کے 1 سال کی بچی اور 3 سال کے بچے کو قتل جب کہ 40 سالہ شخص کو زخمی کر دیا گیا، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں