جمعیت علما اسلام ملک میں مدارس کے تحفظ کیلئے جدوجہد کررہی ہے،مولانا عبدالواسع
کوئٹہ:جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ جمعیت علما اسلام ملک میں مدارس کے تحفظ کیلئے جدوجہد کررہی ہے حکمرانوں نے مدارس کے خلاف آرڈنینس لانے کی کوشش کی مگر ہم نے ان کے عزائم کو ہم نے ناکام بنایا اور پی ڈی ایم کے ہر فیصلے کو سرخرم سے تسلیم کرتے ہیں جمعیت کے کارکن پارٹی کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن کے حکم پر عملدرآمد کرتے ہوئے لانگ مارچ کی تیاریاں تیز کریں اور اس بات تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوجائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلعہ سیف اللہ میں فضلیت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیں گے اور حکومت کی حلیف جماعتوں سے بھی رابطہ کریں گے پہلے گرانڈ بنائیں گے اور ہوم ورک مکمل کریں گے پھرتحریک عدم اعتماد لائیں گے اور وفاق سے لے کرصوبوں تک جہاں ہوسکا عدم اعتماد لائیں کسی ایک سے ہم رابطہ نہیں کریں گے، ہم کسی کو لالچ نہیں دیں گے اور نہ پیسے دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ 23مارچ کا لانگ مارچ کا فیصلہ بھی برقرار ہے اور پارٹی کارکن اور عہدیداروں پر ذمہ داری عائد ہو تی ہے کہ وہ اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں اور لانگ مارچ کی تیاریوں میں شدت لائیں اور کارکنوں کو لانگ مارچ کیلئے تیار رکھیں انہوں نے کہاکہ ماضی میں مدارس کے خلاف سازشیں کی گئی مگر جمعیت علما اسلام اور دینی قوتوں نے ان تمام سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا مدارس کے حقوق اور دفاع ہم سب پر لازم ہے اور اس کے لئے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ بلوچستان حکومت سے کوئی معاہدہ نہیں کیاگیا اگر موجودہ حکمرانوں نے بلوچستان کی بقا کی جنگ نہیں لڑی تو ان کے ساتھ بھی کوئی تعاون نہیں کرے گی ہم اس لئے ساتھ دیا کہ سابقہ حکمرانوں نے اپنے اپوزیش کے حلقوں کے فندز کو بند کیا تھا کیونکہ اپوزیشن کے نمائندے بھی عوام سے منتخب ہوئے ہیں اگر اب اپوزیشن حلقوں کے فنڈز کو بند کرتے ہیں تو پھر حالات خراب ہوتے جائیں گے اس لئے ہمیں چاہئے کہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے جدوجہد جاری رکھیں۔


