قلعہ عبداللہ، انتظامیہ کی کارروائی، 2مبینہ ڈاکو گرفتار
قلعہ عبداللہ: قلعہ عبداللہ لیویز کی کامیاب کاروائی، 2ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر منیراحمد اور اسسٹنٹ کمشنر سبحان دشتی کی ہدایت پر میزئی اڈہ جنگل پیر علیزئی اور چوڑی لیویز نے دو ڈاکوں حق نواز ولد رحمت اللہ اور امان اللہ ولد بسم اللہ سکنہ کلی فقیران تحصیل گلستان کو جنگل پیر علی زئی کیمپ میں چوری کی گاڑی سمیت گرفتار کر لیا،ڈاکوں نے مزدا نمبر LET4474 چھیننے کی کوشش کی اور ٹرک پر فائرنگ کر دی اور ٹائر برسٹ کردیئے ڈرائیور نے ٹرک کو اسی حالت میں لیویز چیک پوسٹ چوڑی پہنچا دیا لیویز چوڑی، لیویز جنگل پیر علی زئی کے انچارج نیک نظر لیویز تھانہ میزئی اڈہ کے انچارج نائب رسالدار محمدنسیم، اور چوڑی لیویز کے محمد عمر نے لیویز کے ہمراہ جنگل کیمپ میں ڈاکوں کا پیچھا کرتے ہوئیدو ڈاکوں کو گاڑی اور اسلحہ سمیت گرفتار کرلیے جن میں گاڑی نمبر AAS428اور ایک پستول بمعہ دو میگزین شامل ہیں لیویز نے ڈاکوں کو تھانہ منتقل کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے لیویز نے ٹرک ڈرائیور محمد علی ولد ولی جان کاسٹ سلیمان خیل کاکڑ کی مدعیت میں مقدمہ درج کردیا گرفتار ملزمان سے سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے۔


