روس: ایک دن میں 6411 نئے مریض، متاثرین کی مجموعی تعداد ایران سے بڑھ گئی

روس :روس میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ 6411 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 93558 ہوگئی ہے۔روس میں کورونا وائرس کی وبا کے آغاز سے لے کر اب تک انفیکشن کی تعداد میں یہ سب سے بڑا اضافہ ہے۔ماسکو میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے قائم کیے گئے ہیڈ کوارٹر نے 28 اپریل کو ٹیلیگرام چینل پر بتایا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 83 علاقوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ 6411 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ مزید 72 ہلاکتیں ہوئیں۔‘
ہیڈکوارٹر کے مطابق مرنے والوں کی کل تعداد اب 867 ہے جبکہ 8456 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہوچکے ہیں۔اس نئے اضافے کا مطلب یہ ہے کہ روس میں متاثرین کی تعداد اب ایران سے بھی زیادہ ہو گئی ہے۔اس سے قبل 26 اپریل کو کورونا وائرس کے سب سے زیادہ مریضوں کی تصدیق کی گئی تھی جو 6361 تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں