خضدار،چوری کی وارداتوں میں اضافہ
خضدار:خضدار میں ڈکیتی و رہزنی کی اندھناک واقعہ، 6 مسلح رہزن پیٹرول پمپ لوٹا، پرچون کی دکان لوٹا، 2 موٹرسائیکل لے گئے، موبائل لے گئے ، عملے کو رسیوں سے باندھا۔ یہ سب کچھ خضدار سٹی میں مصروف قومی شاہراہ این 25 پر پیش آیا۔کمزور انتظامی سیٹ اپ، ناتجربہ کار پولیس عملہ کے ناک کے نیچے ہورہاہے ہے ۔ متاثرین نے ڈکیتی سے متعلق تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا ہے منگل کی درمیانی شب 6 نقاب پوش افراد آئے جو کہ موٹرسائیکلز پر سوار تھے جن میں سے چار رہزن اسلحہ سے لیس تھے ۔ اسلحہ کی زور پر پہلے الفراز ہیٹرولیم جو کہ این 25 شاہراہ خضدار سٹی سنی میں (ایل ٹی سی) سے کچھ فاصلہ پر صدر تھانہ پولیس کے حدود میں واقعہ ہے ۔ مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر ڈھائی لاکھ روپے سے زائد نقدی رقم، پیٹرول پمپ عملے کے موبائل سیٹس، اور دو موٹر سائیکل ساتھ لے گئے ۔ ڈاکووں نے قریبی ہرچون کی دکان میں بھی ڈکیتی کی راشن اٹھا لیا ۔ پیٹرولیم پمپ عملے کے ہاتھ پائوں باندھا گیا جو کافی دیر تک پیٹرول پمپ میں مبحوس اور مقید رہے ۔ با آسانی ڈکیت گینگ فرار ہوگیا۔متاثرین کا کہنا تھا کہ خضدار میں صورتحال امن و امان ناگفتہ بہ ہے فیروز آباد میں یکے بعد دیگر دو بڑی ڈکیتیاں، کرخ اور وڈھ میں ورداتوں کے بعد خضدار سٹی میں قومی شاہراہ سے متصل دکانوں میں ڈکیتی نے عوام تاجروں کو خوف و ہراس میں مبتلا کرر کھا ہے ۔ خضدار تاریخی بدامنی کی لپیٹ میں ہے اس وقت کمزور انتظامی سیٹ اپ کی وجہ سے عوام کو جان و مال کے لالے پڑگئے ہیں اور خضدار کے شہری ڈاکوؤں کی رحم و کرم پر ہیں متاثرین کا کہنا تھا کہ خضدار کے عوامی نمائندے بھی خواب خرگوش میں ہیں خضدار کا ایم پی اے اپنے آپ کو خضدار کا نمائندہ محسوس کرتے ہوئے شرم محسوس کررہاہے ۔اور یہ سب کچھ اس کے آشیرباد والے ناک کے نیچھے ہو رہا ہے جو قابل مذمت اور قابل گرفت بھی ہے.خضدار میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ، ایک گھر میں پھلانگ لگاکر موٹرسائیکل چوری کرلی ہے تفصیلات کے مطابق محمد حنیف ولد اللّٰہ بخش کی موٹر سائیکل سرخ کلر ماڈل 2020 منگل کی شب اس کے گھر سے چوری کرلی گئ ہے چوری کا واقعہ محلہ رحیم آباد سنی خضدار میں پیش آیا ہے۔


