جیکب آباد، نوسرباز خاتون گرفتار، نقدی، زیورات، موبائل برآمد
جیکب آباد: جیکب آباد پولیس کا نوسرباز خاتون کو گرفتار کرکے نقدی، زیورات اور موبائل فونز برآمد کا دعویٰ۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے سٹی تھانہ کی پولیس نے ایک نوسرباز خاتون کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، پولیس ترجمان کے مطابق سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے شہری دھنی بخش عمرانی کے گھر سے بھیک مانگنے کا بہانا بنا کر چوری کرنے والی نوسرباز خاتون شہناز کو گرفتار کرلیا گیا ہے گرفتار ملزمہ کے قبضے سے چور شدہ سامان جس میں 12 ہزار نقدی، سونا زیور اور 4 موبائل فونز برآمد کرکے سٹی تھانہ میں مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


