جعلی سرکاری ملازم بن کر 14 شادیاں کرنے والا شخص گرفتار

بھارت میں خود کو سرکاری ملازم ظاہر کرکے دھوکے سے 14 شادیاں کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اودیشا میں 54 سالہ شخص رمیش چندر کو دھوکے سے 14 شادیاں کرنے اور فراڈ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق رمیش کو گزشتہ سال جولائی میں نئی ​​دہلی کی ایک خاتون اسکول ٹیچر کی شکایت کے بعد اب گرفتار کیا گیا۔اطلاعات کے مطابق رمیش نے مرکزی وزارت صحت میں ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کے طور پر اپنی جھوٹی شناخت ظاہر کرکے 2018 میں دہلی آریہ سماج میں خاتون سے شادی کی ،تاہم بعد میں خاتون کو معلوم ہوا کہ ملزم نے اسے دھوکا دیا جس کے بعد انہوں نے پولیس میں شکایت درج کروائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں