پی اے سی اجلاس چیئرمین ایف بی آر کی عدم موجودگی پر ملتوی
اسلام آباد: پبلک اکاؤنٹس کی ذیلی کمیٹی نے چیئرمین ایف بی آر کی عدم موجودگی پر اجلاس ملتوی کردیا، اس موقع پر کنوینر کمیٹی شیری رحمن نے چیئرمین ایف بی آر کی عدم موجودگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین کی جانب سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو اہمیت نہ دینا افسوسناک ہے انہوں نے کہا کہ کمیٹی اجلاس پر حکومت کے اخراجات ہوتے ہیں مگر سرکاری افسران حیلوں بہانوں سے کمیٹی اجلاس سے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کرتے ہیں انہوں نے کمیٹی اجلاس ملتوی کرتے ہوئے اگلے اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
Load/Hide Comments


