حکومت غربت کے بجائے غریب کو ختم کرنے کی پالیسی پر گامذن ہے,نیشنل پارٹی

نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت غربت کے بجائے غریب کو ختم کرنے کی پالیسی پر گامذن ہے۔جو کہ غریب عوام پر ظلم کی انتہاء ہے۔ سلیکٹڈ سرکار پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے زریعے ہر پندرہ دن بعد عوام کا خون نچوڑتی ہے۔اور حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث ملک اور عوام دونوں وینٹیلیشن میں رہے ہیں۔۔بیان میں کہا گیا کہ بجلی گیس کی قیمتوں میں اضافے اور بلوں میں بھی مخلتف قسم کے ٹیکس تسلسل کے ساتھ لگائے جاتے ہیں۔مہنگائی کے طوفان نے عوام کی مجموعی زندگی اجیرن کر رکھی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ نااہل حکومت نے ملک کی خارجی اور اندرونی طور پر سیاسی سماجی معاشی اور معاشرتی حیثیت کو تباہ کردیا ہے۔ہر شعبہ زوال و بحرانوں کا شکار ہیں۔دوسری طرف وزیراعظم و وزرا کی لمبی فہرست کی بھڑک بازی سے حکومت کی بیڈ گورننس کو گڈ گورنس قرار دینے کی کوشش نے عوام کو مذید کوفت و اعصابی تناؤ میں مبتلا جکھڑ رہی ہے۔جو کہ قابل مذمت ہے۔نیشنل پارٹی سلیکٹڈڈ حکومت کی جانب سے ہر عوام دشمن اقدام کی مخالفت اور مذمت کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں