قلات، ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی

قلات:قلات رودینجو کے مقام پر ویگو گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیاہے۔تفصیلات کے مطابق قلات سے 20 کلو میٹر دور رودینجو کے مقام پر دو افراد موٹرسائیکل پہ کوئٹہ سے خضدار جارہے تھے کے سامنے سے آنے والی ویگو گاڑی کے ساتھ سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں نزیراحمد۔ولد محمد رمضان موقع پر جاں بحق جبکہ اس کا ساتھی احسان والد منیر احمد شدیدزخمی ہوگئے لیویز کو اطلاع ملتے ہی فوری طور پر لیویز کی ٹیم موقع پر پہنچ کر ڈرائیور کو گرفتار کرکے گاڑی طویل میں لے لی جاں بحق اور زخمی کو فوری طور پر سول ہسپتال قلات پہنچایا گیا جہاں پر زخمی کو طبی امداد دی گء اسسٹنٹ کمشنر زاہدحمیدلانگو بھی موقع پر سول ہسپتال پہنچ گئی زخمی اور جانبحق شخص کا تعلق خضدار سے بتا یا جاتا ہیں مزیدکاروائی لیویز کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں