مشرق وسطی کے لیے اعلان کردہ امن منصوبے پر عمل کیلئے تیار ہیں، امریکا


واشنگٹن:امریکا نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے کے بڑے حصے کے الحاق کو تسلیم کرنے کے لیے تیار ہے ساتھ ہی نئی اتحادی حکومت سے فلسطینیوں کے ساتھ مذاکرات کرنے کا بھی کہا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ترجمان نے کہا کہ جیسا کہ ہم مسلسل واضح کرچکے ہیں کہ ہم اسرائیل کی جانب سے اس خودمختاری اور اسرائیلی قوانین کا اطلاق مغربی کنارے کے علاقوں تک پھیلانے کو تسلیم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ یہ اقدام صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وژن کے مطابق بیان کردہ خطوط کے مطابق اسرائیلی حکومت کے فلسطینوں کے ساتھ مذاکرات کے لیے رضامندی کے تناظر میں ہوگا۔ترجمان اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق یہ فلسطینوں کے لیے ناقابلِ مثال اور انتہائی مفید موقع ہے۔
Load/Hide Comments