صحافی اطہرمتین کا قتل،بھائی کا متعلقہ تھانے کے باہردھرنے کااعلان
کراچی :کراچی میں قتل ہونے والے نجی ٹی وی کے سینئر پروڈیوسراطہر متین کے بھائی طارق متین نے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے آج بروز ہفتہ تدفین کے بعد متعلقہ تھانے کے باہردھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔طارق متین نے کہا کہ اطہر متین کا خون سندھ حکومت، رینجرزاور پولیس کے سر پر ہے۔ انھوں نے کہا کہ بھائی کے خون کا حساب چاہیئے۔بھائی کے قاتلوں کی گرفتاری تک تھانے کے باہر بیٹھا رہوں گا۔انہوں نے کہاکہ شہر میں جگہ جگہ تھانے ہیں لیکن لٹیرے آزاد ہیں،قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار خود اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔
Load/Hide Comments


