بلاول بھٹو زر داری سے ایمل ولی خان کی ملاقات ،سیاسی صورت حال پر بات چیت
اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان کی زرداری ہاو¿س میں ملاقات کی جس میں سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی ۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ایمل ولی خان نے عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے پاکستان پیپلزپارٹی کے عوامی مارچ میں بھرپور شرکت کی یقین دہانی کرائی ۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے عوامی مارچ کی حمایت اور شرکت کی یقین دہانی پر ایمل ولی خان سے اظہار تشکر کیا ۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور ایمل ولی خان کی ملاقات کے موقع پر نیر بخاری، شیری رحمان، رضا ربانی اور فیصل کریم کنڈی بھی موجود تھے ۔
Load/Hide Comments


