موجودہ حکومت کو تعلیم کے شعبے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، صادق عمرانی

تمبو:پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر و سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی نے کہا ہیکے موجودہ حکومت کو تعلیم کے شعبے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے تعلیم ہی وہ واحد زریعہ ہے جس سے انقلاب لایا جاسکتا ہے دنیا میں وہی قومیں ترقی کی منازل طے کرسکی ہیں جنہوں نے تعلیم پر توجہ دی ہے ہمارے ہاں کچھ عنصر ایسے بھی ہیں جو نہیں چاہتے کے مڈل کلاس طبقے کے بچے معیاری تعلیم حاصل کریں تعلیم کو ہمیشہ جاگیرداوں کی ملکیت بناکر رکھا گیا ہے انکا کہنا تھا کے بلوچستان میں مقامی نمائندوں کی نااہلی کے باعث کے بلوچستان کے کوٹہ پر دیگر صوبوں کے بچے باہر ممالک میں تعلیم حاصل کررہے ہیں حال ہی چین میں اعلی تعلیم حاصل کرنے لیے بلوچستان کے 7 ہزار طلبا کے نام پر اسکالر شپ ملی ہیں جن میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والا کوئی بھی بچہ شامل نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے تعلیم سیرت پبلک اسکول کے پوزیشن ہولڈر بچوں کی تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے متعلقہ اسکول میں زیر تعلیم 10 یتیم بچوں کے اخراجات تاحیات اپنے زمہ لے لیے تقریب سے خطاب میں انہوں نے موجودہ حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کے موجودہ دورِ حکومت میں عوام سے نوکریوں کے عوض بھاری پیسے وصول کیے جارہے ہیں جو کسی صورت قبول نہیں انکا مزید کہنا تھا اگر آنے والے انتخابات میں عوام نے الیکٹ کیا تو علاقے میں تعلیمی نظام کی بہتری پر توجہ دینگے اپنے حلقے میں نئے اسکولوں کی منظوری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں