عالمی دباﺅ کے نتیجے میں آئین کے اسلامی دفعات کو بار بار نشانہ بنانے کی سازشیں کی گئی ،حافظ حمداللہ

کوئٹہ : پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور جمعیت علمااسلام کے مرکزی رہنما سینیٹر مولانا حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ عالمی دباﺅ کے نتیجے میں آئین کے اسلامی دفعات کو بار بار نشانہ بنانے کی سازشیں کی گئی ختم نبوت قانون کو متنازع بنانے اور ناموس رسالت کے توہین کے مرتکب عناصر کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے ریاست نے ہمیشہ بطور سرپرست کردار ادا کیا ملک بھر میں قادیانی لابی کی حالیہ سرگرمیوں پر حکومتی خاموشی انکی رضامندی اور خوشنودی کا ثبوت ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گز شتہ روز ضلع چکوال میں جمعیت علمااسلام کے زیراہتمام منعقدہ عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ۔ کانفرنس سے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت اور جمعیت علمااسلام کے رہنماﺅں نے بھی خطاب کیا ۔ مولانا حافظ حمداللہ نے کہاکہ عالمی دباﺅ کے نتیجے میں آئین کے اسلامی دفعات کو بار بار نشانہ بنانے کی سازشیں کی گئی ختم نبوت قانون کو متنازع بنانے اور ناموس رسالت کے توہین کے مرتکب عناصر کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے ریاست نے ہمیشہ بطور سرپرست کردار ادا کیا ملک بھر میں قادیانی لابی کی حالیہ سرگرمیوں پر حکومتی خاموشی انکی رضامندی اور خوشنودی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ملک میں اسلام پسند عوام اور علما و مدارس کی وجود رہے گی کوئی بھی طاقت ختم نبوت کے قانون کو ختم نہیں کرسکتا ریاست اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اگر ناموس رسالت کے مرتکب عناصر کی سرکوبی کرتے تو ناموس رسالت پر جانثار نوجوان قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش نہ کرتے جرم ثابت ہونے کے باوجود ناموس رسالت کے توہین کے مرتکب ملعونین کو ملک فرار میں ریاست اور اداروں نے تعاون کیاانہوں نے کہاکہ مغربی دبا کے نتیجے میں آئین کے اسلامی دفعات پر چور دروازے سے حملہ کی کوششیں کرنے والوں کو ہمیشہ جمعیت علمااسلام نے ہی رسوا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں