بیلہ منشیات فروش گرفتار، 3کلو چرس برآمد
بیلا:بیلا پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش کوگرفتار کرکے3کلو چرس برآمد کرلیاہے جن کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی لسبیلہ محمد ایوب خان اچکزئی کی شہر میں جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروائیاں عمل میں لانے کی ہدایت پر ایس ایچ او بیلہ جان محمد جاموٹ نے اپنی پولیس پارٹی حوالدار حسین جاموٹ عبدالغفور جاموٹ عبدالستار انور امین جاوید مقبول کے ہمراہ کاٹھور کے مقام دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش منظور احمد ولد صوالی قوم محمد حسنی سکنہ تربت کیچ حال کاٹھوڑ بیلا کے قبضے سے 3 کلو چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا مزید تفتیش شروع کر دی۔اس حوالے سے ایس ایچ او بیلہ جان محمد جاموٹ نے آن لائن سے اپنے آفس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیلہ میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کاروائیاں کر کے بیلہ شہر کو جرائم اور منشیات سے پاک کرینگے۔


