شاہی خاندان کارویہ علیحدگی کی وجہ بنامیگھن مارکل

لندن:شاہی خاندان سے الگ ہونے والی میگھن مارکل نے علیحدگی کا ذمہ دار شاہی خاندان کے رویئے کو قرار دے دیا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق میگھن مارکل نے اپنی دوست کو بتایا کہ انہیں کیٹ مڈلٹن کے مقابلے میں تعصب کا سامنا کرنا پڑا۔ شاہی خاندان میں کیٹ کو زیادہ اہمیت حاصل تھی۔ شہزادہ ہیری کی اہلیہ کے مطابق میڈیا نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا لیکن شاہی خاندان خاموش رہا۔ میگھن نے کہا اگر کیٹ مڈلٹن کے ساتھ ایسا ہوتا تو میڈیا قوانین ہی بدل دیئے جاتے۔خیال رہے کہ برطانوی شاہی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے چار ماہ قبل شاہی زندگی کو خیرباد کہہ کر شمالی امریکہ منتقل ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔ جوڑے نے فیصلہ کیا کہ وہ خاندان سے الگ رہنا چاہتے ہیں تاکہ مالی طور پر خود مختار ہو سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں