حکومت نے محکمہ تعلیم میں 14 سو سے زائد اساتذہ کی پرموشن کی منظوری دے دی

کوئٹہ:حکومت بلوچستان نے محکمہ تعلیم میں 35 سالوں سے ترقیوں کے منتظر 14 سو سے زائد اساتذہ کی پرموشن کی منظوری دے دی وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں صوبائی حکومت کی سرکاری ملازمین کے حقوق کے تحفظ اور انکی بروقت ترقیوں کی پالیسی کے تحت چیف سیکریٹری مطہر نیاز رانا کی سربراہی میں صوبائی پروموشن بورڈ نے 848 ایس ایس ٹی مرد اساتذہ کو ہیڈماسٹر اور سبجیکٹ سپیشلسٹ اور 603 ایس ایس ٹی خواتین اساتذہ کو ہیڈمسٹریس اور سبجیکٹ سپیشلسٹ کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی ہے محکمہ تعلیم میں اتنے بڑے پیمانے ترقیوں کا یہ عمل 35 سال بعد ہوا ہے ترقی پانے والے اساتذہ نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری اور چیف سیکریٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا سے اظہار تشکر کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں