افغانستان ، پولیو ویکسی نیشن مہم کے دوران فائرنگ واقعات میں 8 طبی اہلکار ہلاک

قندوز:افغانستان کے 2 شمالی صوبوں میں پولیو ویکسی نیشن مہم کے دوران فائرنگ کے الگ الگ واقعات میں 4 خواتین ویکسی نیٹرز سمیت کم از کم 8 طبی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ایک صوبائی عہدیدار نے جمعرات کے روز نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر شِنہوا کو بتایا کہ صوبہ قندوز کے دارالحکومت قندوز شہر کے علاقے چہارطاق اور اس کے ہمسایہ ضلع امام صاحب میں تقریبا دوپہر کے وقت 2 ویکسی نیشن ٹیموں پر مسلح افراد کے حملوں میں 4 خواتین سمیت 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔قبل ازیں صوبائی ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ نجیب اللہ ساحل نے شنہوا کو بتایا تھا کہ 2 مردہ طبی اہلکاروں کو صوبائی ہسپتال بھیجا گیا اور ان کے اہل خانہ کو مطلع کر دیا گیا ہے۔صوبائی ذرائع کے مطابق ہمسایہ صوبہ تخار کے دارالحکومت طالقان کے شمالی مضافات میں مسلح افراد نے ایک پولیو ویکسینیٹر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔کسی گروہ نے فائرنگ واقعات کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں