کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں 7روزہ پولیو مہم کا آغاز

کوئٹہ: بلوچستان میں پانچ اور سات روزہ پولیو مہم کا افتتاح کردیا گیا پولیو مہم کا پیر سے بلوچستان بھر میں شروع کیا جائے گا، بلوچستا ن بھر میں پانچ روزہ جبکہ کوئٹہ، پشین، قلعہ عبداللہ اور چمن میں سات روزہ پولیو مہم کا افتتاح سیکرٹری صحت نور الحق بلوچ نے چلڈر ہسپتال میں بچوں کو پولیو قطرے پھلا کرکردیا مہم کا باقاعدہ آغاز بروز 28فروری سے ہوگی اس موقع ایمرجنسی آپریشن سینٹر بلوچستان کے کوآرڈینیٹر حمید اللہ ناصر اسسٹنٹ پروفیسر چلڈرن ہسپتال ڈاکٹرز عطا اللہ بزنجو چیف ایگزیٹو افسر چلڈر ہسپتال ڈاکٹر حبیب بابر بھی موجود تھے سیکرٹری صحت نور الحق بلوچ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پولیو مہم کیدوران25لاکھ86ہزار کے قریب بچوں کو قطرے پلانے کا ہد ف مقرر کیا گیا ہے پولیو مہم میں 10ہزار سے زائد ٹیمیں حصہ لینگی پولیو کو ہرانے کی جنگ میں والدین، سیاسی حلقوں، علما کرام او ر انتظامیہ کا کردار نہایت اہم ہے مثبت سوچ، رویوں اور مدد کی بدولت پولیوکی مہم کامیابی سے ہمکنار ہو سکتی ہے بچوں کے حفاظتی ٹیکہ جات کا پروگرام پولیو کے خاتمے کے لیئے کئے گئیے اقدامات کا اہم ستون ہے ہم نہ صرف بچوں کو بیماریوں سے بچا کے ٹیکے لگانے کے لیے مناسب وسائل فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں بلکہ کوریج کو بڑھانے کیلئے دور دراز علاقوں میں حفاظتی ٹیکہ جات کی توسیع کیلئے کام کررہے ہیں۔ صوبے بھر میں ہر مہم میں پو لیوکے قطرے پھلا نے کی شرح 97 فیصد سے زیادہ ہوئی ہیپولیو وائرس ان بچوں کو اپنا نشانہ بناسکتا ہے جو پولیوسے بچا کے قطرے پینے سے محروم رہ جاتے ہیں سیکرٹری صحت نور الحق بلوچ نے اپیل انکاری والدین سے اپیل کی کہ وہ بھی اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پھلائیں تاکہ پولیو کا مکمل خاتمہ ہوسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں