حکومت بلوچستان کی سائرہ عطاءکیخلاف انکوائری کے احکامات جاری

کوئٹہ:حکومت بلوچستان نے سیکرٹری محنت و افرادی قوت سائرہ عطاءکا تبادلہ کر کے انکے خلاف مبینہ بد انتظامیوں کی انکوائری کے احکامات جاری کردئےے ،چیف سیکرٹری بلوچستان کے جاری کر دہ ایک اعلامےے کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے سیکرٹری محنت و افرادی قوت سائرہ عطاءکا تبادلہ کر کے انہیں منیجنگ ڈائریکٹر ہیلتھ فاﺅنڈیشن بلوچستان تعینات کردیا جبکہ تعیناتی کے منتظر طارق قمر کو سیکرٹری محنت و افرادی قوت تعینات کردیا گیا ہے، اعلامےے کے مطابق سائرہ عطاءکے خلاف سی ایم آئی ٹی کو محکمہ محنت و افرادی قوت میں بد انتظامیوں، جونیئر افسران کو سینئر پوسٹوں پر تعینات کرنے اور انہیں متعدد چارج دینے، افسران کے ساتھ بد سلوکی ، غیر قانونی بھرتیوں سمیت دیگر بد انتظامیوں کی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں