بدعنوانی کی وجہ سے مہنگائی وبے روزگاری بڑھ گئی ہے،مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ, جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ بدعنوانی کی وجہ سے مہنگائی وبے روزگاری بڑھ گئی ہے حکو متی سطح پر بدعنوانی کے خلاف کوئی احتساب نہیں ہورہا اس وجہ سے بدعنوانی کم ہونے کے بجائے بڑھ رہی ہے جماعت اسلامی عوام کے زخموں پر مرہم رکھنے کیلئے مہنگائی وبدعنوانی کے خلاف مہم چلارہی ہے۔قوم جماعت اسلامی کے عوامی جدوجہد میں ساتھ دیں انہوں نے کہاکہ مسلم حکمرانوں کی بے حسی،اقتدار سے محبت کی وجہ سے آج بھارت سمیت دنیا بھر میں مسلمانوں کاقتل عام جاری ہے جماعت اسلامی نے فرض سمجھ کر مسلم امہ پر مظالم کے خلاف جدوجہد کیا کشمیر،فلسطین،بھارت،شام،افغانستان سمیت جہاں بھی مسلمانوں پر مظالم ہورہے ہیں وہ مسلم حکمرانوں کی غفلت وکوتاہی اور اقتدارکی محبت کی وجہ سے ہورہے ہیں بھار ت میں مسلمانوں پر مظالم کے خلاف دنیا کے کروڑوں مسلمان اِن مظلوموں کی آواز بننے کو تیار ہیں مگر بد قسمتی سے حکومتیں اپنے اپنے معاشی مفادات کی خاطر ان کی راہ میں رکاوٹ بنی ہوئیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں