پاکستان اور افغان سیکورٹی فورس کے درمیان تنازعہ ،پاک افغان سر حد تیسرے روز بھی بند
چمن: پاک افغان سرحد پاکستان اورافغان سرحدی سیکورٹی فورسز کے درمیان تنازعہ کے باعث آج تیسرے روز بھی مکمل بند رہا تجارتی سرگرمیاں اور پیدل آمدورفت مکمل طورپر بند رہی مسافروں کی بڑی تعداد دونوں جانب پھنسی ہوئی ہے شہرمیں بے روزگاری کی انتہا میں مزید اضافہ ہوگیاہیں تفصیلات کے مطابق پاک افغان سرحد باب دوستی پاکستان اور افغانستان کے سیکورٹی فورسز کے درمیان سرحدی گزشتہ روز تنازعہ کے بعد تیسرے روز بھی باب دوستی مکمل طورپر بند ر ہا تجارتی سرگرمیاں معطل پیدل آمدورفت بھی مکمل طورپر بندہونے سے مسافروں کی بڑی تعداد دونوں جانب پھنس گئی ہے سرحد پر دونوں باڈر سیکورٹی فورسز آمنے سامنے الرٹ مورچہ بند ہوگئے ہیں دونوں ملکوں کے بارڈر سیکورٹی فورسز کے درمیان گزشتہ روز فلیگ میٹنگ بھی ہوئی جس میں جنگ بندی پر اتفاق تو کیا گیا تاہم تنازعہ حل نہ ہوسکا جس کیلئے مزید بات چیت کرنے پر زور دیاگیا اور باب دوستی کو ہرقسم کی آمدورفت تجارتی اور پیدل آمدورفت کیلئے مکمل طورپربندرکھاگیا پیدل آمدورفت کی بندش سے دونوں جانب مسافروں ں کی بڑی تعداد پھنسنے کے ساتھ ساتھ تجارت بھی معطل ہے پھنسے ہوئے مسافر جوسرحد کے کھلنے کے انتظار میں بے یار ومددگار پڑے ہوئے ہیں سرحد کی بندش کے باعث تجارتی سرگرمیوں کی بندش سے چمن شہرمیں ایک مرتبہ پھر بے روزگاری کی شرح میں اضافہ ہوگیاہے جس سے چمن شہرمیں امن وامان کی صورتحال ایک مرتبہ پھر خراب ہونے کااندیشہ ہے کیونکہ روزانہ ہزاروں کی تعداد میں تاجر افغانستان کے سرحدی علاقے ویش منڈی روزگار کیلئے جاتے ہیں جو اب بے روزگار سرحد کھولنے کے انتظار میں ہے۔


