روس کا یوکرائن پر حملہ خطے میںگریٹ گیم کا تسلسل ہے ‘ محسن داوڑ

پشاور: این ڈی ایم کے سربراہ و ممبر قومی اسمبلی محسن داوڑ نے کہا ہے کہ خطے میں حالات تیزی سے بدلنے لگے ہیں روس کا یوکرائن پر حملہ خطے میںگریٹ گیم کا تسلسل ہے ان حالات میں فےصلے اور اقدامات احتےاط سے کئے جائیں یوکرائن جنگ کے اثرات سارے خطے پر مرتب ہونگے اگر جنگ نہ رکی تو حالات مزید کشیدہ ہو سکتے ہیں ۔ان خےالات کا اظہار انہوںنے پشاور پریس کلب میں شمولیتی تقریب سے خطاب میں کیا ۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے طارق داوڑ نے این ڈی ایم میں باقائدہ شمولیت اختےار کی ۔تقریب میں این ڈ ی ایم کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات جمیلہ گیلانی اور دیگر عہدےدار بھی موجود تھے ۔ایم این اے محسن داوڑ نے پارٹی میں شمولےت کرنیوالے طارق داوڑ کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہماری پارٹی ابھی ٹیک آف میں ہے ،پارٹی کے اتنے وسائل نہیں البتہ جو ہمارے ساتھ چلنے کو تےار ہےں وہ سےاسی نظرےاتی ورکرز ہی ہو سکتے ہیں ۔محسن داوڑ نے کہا کہ وزیر اعظم کا دورہ روس نا مناسب تھا انہوںنے مزید کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے کسی نے اعتماد میں نہیں لیا اور نہ ہی کوئی تفصیل فراہم کی گئی ہے تاہم تفصیل فراہم کرنے کے بعد ہی کوئی فیصلہ کرینگے ایک سوال کے جواب میں انہوںنے بتاےا کہ علی وزیر کی رہائی کےلئے ہر ممکن کوشش کی اور آواز اٹھائی اپوزیشن کیساتھ مل کر اسکے پروڈکشن آرڈر کے حوالے سے کوشش کی ،علی وزیر کا ہم پر زےادہ حق بنتا تھا لیکن جتنا ہو سکا ہم نے کوشش کی ۔ایم این اے محسن داوڑ نے کہا کہ بلدےاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں اپنے علاقے میں بھرپور حصہ لیں گے اور اس سلسلے میں رابطوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں