سیندک پروجیکٹ، خواتین کا مطالبات کے حق کیلئے احتجاجی دھرنا جاری

نوکنڈی:سیندک پروجیکٹ میں خواتین اور ملازمین کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی دھرنادوسرے روز میں بھی جاری رہی آمدہ اطلاعات کے مطابق رات سخت سردی میں ملازمین کیساتھ مقامی خواتین نے اپنے چھوٹے بچوں کے ساتھ کھلے میدان میں گزاری جبکہ پروجیکٹ انتظامیہ مطالبات ماننے سے انکاری اور ہٹ دھرمی کامظاہرہ کررہی ہے جبکہ ملازمین کاکہناہے کہ گذشتہ ادوار میں ہمارے احتجاج پر ہمارے ساتھ جھوٹے معاہدے کرکے احتجاج ختم کردیا گیاتھا اور پھر انتقامی کاروائیوں اور پابندیوں میں سختی لائی جاتی رہی ہیاورجب بھی احتجاج کے بعد جن ملازمین کوچھٹیوں پربھیجاگیاتھا ان میں سے اکثر کی ہمیشہ چھٹی کرائی جاتی رہی ہے اب بھی کمپنی مینجمنٹ اپنے مزدورکش پالیسیوں پر عملدرآمد کرنا چاہتی ہے ملازمین نے (آن لائن)کہ بتا یا کہ ہمیں پندرہ دن چھٹیوں پر بھیجنے کامقصد یہی کہ بہت سے ملازمین کو فارغ کرنا ہے اور پھر مزید پابندیاں عائدکی جائیں گی اس لئے ہمیں کسی پر اعتبار نہیں ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ قرنطینہ ختم کرکے آمدورفت کو بحال کیاجائیں کورونا ایس اوپیز میں ماسک وغیرہ جو پوری دنیا میں رائج ہے ہم ضرور ایس اوپیز پر عمل کریں گے مگر اب کورونا کے نام پر مزیدمظالم اور بے عزتی برداشت نہیں کریں گے انہوں نے مذید کہاکہ ہم اپنے جائزمطالبات کے حق میں دھرنا جاری رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں