تحریک عدم اعتماد بھی استعفیٰ دھمکی سے مختلف نہیں ہوگی ،مولاناقادرلونی

کوئٹہ:جمعیت علماءاسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سینئر نائب امیر صوبائی امیر بلوچستان مولاناعبدالقادرلونی ،مرکزی جنرل سیکرٹری مفتی شفیع الدین ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری نجیم خان ایڈوکیٹ ،جوائنٹ سیکرٹری مولانا محمودالحسن قاسمی ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد بھی استعفیٰ دھمکی سے مختلف نہیں ہوگی، جو استعفے جمع ہوئے تھے وہ پرانے ہوکر پھٹ چکے ہیں لیکن میچ فکسنگ کے تحت اسپیکر کے پاس جمع نہیں ہوسکے ایک سال تک بلاول بھٹو کی تحریک عدم اعتماد اور مولانا فضل الرحمن کا لانگ مارچ کے رسی کشی سمجھوتے کے تحت تھا اصل حکمران کو پانچ سال پورے کرنے کا موقع دے رہے تھے، پی ڈی ایم کو ہر محاذ پر ناکامی اور رسوائی کا سامنا کرنا پڑا ہے اب بڑے بڑے لیڈر بچوں سے سیاست کی بریفنگ لے ر ہے ہیں، بلاول نے عدم اعتماد کی لکیر کھینچی تو اب بڑے بڑے ان کی پیچھے پڑ کر تحریک عدم اعتماد کا رسک لیا، انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کا ارمان اپوزیشن کا آخری آپشن ہوگا تحریک عدم اعتماد کا شور شرابہ بھی ایک دوہفتے تک ہوگا، قوم ان جمہوری مداریوں کی ریشہ دوانیوں کو سمجھ چکے ہیں، مولانا فضل الرحمن ٹھیکہ پر مارچ لے کر علماءاور کارکنوں کو استعمال کیاجارہا ہے قوم نے آزادی مارچ میں آئینہ دکھا دیا آزادی مارچ کی ناکامی اور رسوائی پی ڈی ایم والوں کیلئے نوشتہ دیوار تھا کرپٹ ترین لیڈروں کا کچا چٹھا پوری قوم کے سامنے ہے صرف ہر ایک اپنے بیانیے اور ایجنڈے کیلئے عوام کو استعمال کیاجارہا ہے لیکن عوام ان مداریوں کی جھانسے میں نہیں آئیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں