بیلاروس میں مذاکرات، یوکرین کا روس سے فوری سیز فائز اور فوج نکالنے کا مطالبہ
ماسکو:روس اور یوکرین کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں یوکرینی وفد نے فوری سیز فائر کا مطالبہ کردیا۔یوکرین کی جانب سے بیلاروس کے دارالحکومت منسک میں مذاکرات سے انکار اور پھر آمادگی کے بعد دونوں ممالک کے درمیان باقاعدہ مذاکرات شروع ہوگئے ہیں۔بیلاروسی کے سرحدی علاقے گومیل میں ہونے والے مذاکرات میں یوکرینی وفد کی قیادت وزیر دفاع اولیکسی ریزنیکوف کر رہے ہیں جبکہ یوکرینی صدر کے مشیر بھی شامل ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق مذاکرات میں یوکرین نے روسی افواج کے فوری طور پر ملک سے نکلنے کا مطالبہ کیا۔رپورٹس میں کہا گیا کہ یوکرینی وفد نے روس سے فوری طور پر سیز فائر کا بھی مطالبہ کیا تاہم مذاکرات کے حوالے سے اب تک کوئی باقاعدہ بیان جاری نہیں کیا گیا اور نہ ہی مذاکرات میں ہونے والی کوئی اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
Load/Hide Comments


