حکومت سلیکٹڈ ہے تو مخالف جماعتوں کو پارلیمنٹ میں بیٹھنا نہیں چاہیے تھا،ریحام خان
کراچی:وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ اگر یہ حکومت سلیکٹڈ ہے تو مخالف جماعتوں کو پارلیمنٹ میں بیٹھنا ہی نہیں چاہیے تھا۔عوامی حقوق کے لیے لانگ مارچ اچھی بات ہے۔جب کسی اچھی سیاسی جماعت جوائن کی آفر آئے گی تو تب جوائن کروں گی۔وہ پیر کوکراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہی تھیں۔اس موقع پر پریس کلب کےصدر فاصل جمیلی اور سیکریٹری رضوان بھٹی بھی موجود تھے۔انہوں نےکہا کہ کراچی پریس کلب کے صدر و دیگر اراکین سے بہت اچھی ملاقات رہی ہے۔میں خبروں میں نہیں رہنا چاہتی مگر پھر بھی خبر بن جاتی ہوں ۔میں بنیادی طور پر صحافی ہوں ۔صحافی ہمیشہ سچی کہانیوں کے پیچھے بھاگتا ہے۔پاکستانی معاشرے میں خواتین صحافیوں کو سپورٹ کرنا چاہتی ہوں۔ کراچی پریس کلب کی سب سے بڑی کہانی یا مطالبہ اس کی تنخواہ ہے۔ پی ایف یو جے نے اس حوالے سے احتجاج رکھا ہے۔اس احتجاج کو سپورٹ کرتی ہوں۔ریحام خان نے کہا کہ پاکستان کی پہلی خاتون خواجہ سرا ڈاکٹر کی کہانی صحیح سے سنانے کی ضرورت ہے۔آج پورے ملک کی تمام جماعتیں سڑکوں پر ہیں۔سمجھ نہیں آرہا کہ جب سب سڑکوں پر ہے تو ایوانوں میں کون ہے۔رواں مالی سال میں ہم مالی خسارہ کا بھی ریکارڈ توڑنے جارہے ہیں ۔مہنگائی کو سیاسی بیان تک محدود نہیں ہونی چاہیے ۔لوگوں سے پوچھنے کی ضرورت ہے کہ ہم نے اپکو ایوانوں میں انجوائمنٹ کرنے بھیجا ہے۔


