وزیراعلیٰ بلوچستان نے کنٹریکٹ سٹاف نرسوں کے کنٹریکٹ میں توسیع کی منظوری دے دی

کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے گریڈ 16 کے کنٹریکٹ سٹاف نرسوں /میل نرسوں کے کنٹریکٹ میں توسیع کی منظوری دے دی ہے وزیراعلیٰ نے یہ منظوری محکمہ صحت کی جانب سے بھجوائی گئی سمری پر دی وزیراعلیٰ کی منظوری سے 187 کنٹریکٹ سٹاف نرسوں/میل نرسوں کے کنٹریکٹ میں توسیع کی گئی ہے جو مختلف سرکاری اسپتالوں میں تعینات ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں