پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 22 افراد جاں بحق
اسلام آباد:پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 22 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 218 ہو گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 765 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 10 ہزار 986 ہو گئی۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 34 ہزار296 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 2.23 فیصد رہی۔
سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 68 ہزار 635، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 16 ہزار 273، پنجاب میں 5 لاکھ ایک ہزار758، اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 442، بلوچستان میں 35 ہزار 352، آزاد کشمیر میں 43 ہزار 14 اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 515 ہو گئی ہے۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 504 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 8 ہزار 73، خیبر پختونخوا 6 ہزار 274، اسلام آباد ایک ہزار 14، گلگت بلتستان میں 190، بلوچستان میں 375 اور آزاد کشمیر میں 788 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔


