کسی بھی وقت حکومت کا خاتمہ ہوسکتا ہے ، یعقوب ناصر

لورالائی: پی ڈی ایم کے رہنماءو مسلم لیگ (ن )کے مرکزی سینئر نا ئب صدر سابق وفاقی وزیر ریلوے سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ حکومت کا جانا ٹھہر چکا ہے کسی بھی وقت حکومت کا خاتمہ ہوسکتا ہے وزیر اعظم عمران خان کا کچھ روز قبل پیٹرلیم کی قیمتوں میں فی لیٹر 12 روپے کا اضافہ کیا گیا لیکن گذشتہ روز اپوزیشن کے دباو کے نتیجے میں پیٹرول اور ڈیزل کی قمیت میں صرف دس روپے کا اضافہ قوم کے ساتھ سنگین مذاق ہے حکومت نے اپنے چار سال میں پیٹرول کی قیمت میں اٹھتر روپے کا اضافہ کیا اب معمولی اضافہ اونٹ کے منہ میں نمک کے برابر ہے جس سے عوام کے مشکلات میں کائی خاطر خواہ کمی نہیں ہے بجلی فی یونٹ پانچ روپے کم کرنے کے ساتھ ایک دن ہی بعد نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ کے مد میں پانچ روپے سے زائد کا اضافہ کر دیا حکومت ریلیف کے نام پر عوام سے انوکھا مذاق بند کرے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے پاوں کانپ رہے ہیں روز اپنے اتحادی جماعتوں کے گھروں کا چکر لگا نا انکا معمول بن گیا ہے جعلی اور غیر ائینی حکومت کو اقتدار سے چمٹنا زیب نہیں دیتا وزیر اعظم کے اصول اور نظرئیہ دفن ہوچا ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی ائی کے ارایکن اسمبلی کا ہم سے رابطے ہورہے ہیں جو کہ جلد میڈیا کے سامنے پیش کردینگے تحریک عدم اعتماد اور لانگ مارچ اسی مہینے ہی ہونگے دونوں صورتوں میں حکومت کا چلتا کردینگے پی پی کا لانگ مارچ اسلام آباد پہنچنے کے بعد پی ڈی ایم کا لانگ مارچ 23 کو اسلام آباد پہنچ رہا ہے ممکن ہے کہ دونوں مارچ اپس میں بعد میں ایک ہوکر حکومت کے خلاف متحد ہوکر اپنا احتجاج جاری رکھیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم فوری طور پر قومی اور صوبائی اسمبلیاں توڑ کر ملک میں عام الیکشن کا اعلان کریں بصورت دیگر انھیں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ کتا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت میں آنے کے بعد نیب کو ختم اور تمام غیر ائینی قانون سازی ختم دینگے انہوں نے کہا کہ قوم مہنگائی کا رونا رو رہی ہے لیکن بے حس حکومت کا ایک ہی کام رہ گیا ہے کہ وہ عوام پر دن اور رات کو ٹیکسیز لگائیں جسکی مذمت کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ عوام عمران خان کی ناقص معاشی اور سیاسی پالیسیوں سے تنگ ہیں ہم نے تہتر سالوں کے تلخ حقائق سے ابھی تک کچھ نہیں سیکھا انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کا بیانیہ جیت رہا ہے ووٹ کو عزت نہیں دی جائیگی تو ملک سیاسی اور معاشی بحران کا شکار رہے گا انہوں نے کہا کہ ائندہ لوٹوں کو پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ملی گی نواز شریف کے خاتمے میں ہمارے مقتدر حلقوں کا ہاتھ تھاجسکا خمیازہ آج ملک بھگت رہا ہے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی قیادت کو سڑکوں پر آنے سے روکھا گیا تو ہم امن کی ضمانت نہیں دینگے انہوں نے کہا کہ عوام ہی اصل میں تبدیلی لاسکتے ہیں اگر ملک میں اسی طرع کے جعلی الیکشن ہوتے رہے تو ملک جمہوری طور پر کمزور ہوتا جائیگا ہم ملک کی جڑوں کو مزید کمزور کرنے کی کسی قوت کو اجازت نہیں دینگے انہوں نے کہا کہ ہم حق و سچ کی سیاست کررہے ہیں اور قسم کے نتائج کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں انہوں نے کہا کہ نیب چیئرمیں کا معیاد ختم ہونے کے باوجود انھیں عہدے پر رکھنا غیر قانونی ہے وقت آنے پر انسے تمام مظالم ناانصافیوں کا حساب لینگے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں