ریڑھی پرمرغی کے گوشت کی ترسیل،فوڈ اتھارٹی پولٹری شاپ کے مالک کے پاس پہنچ گئی
کوئٹہ (خ ن)بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک تصویر جس میں بینظیر پل (جوائنٹ روڈ)کے قریب مبینہ حرام برائلر مرغی کا گوشت لے جانے اور ریڑھی پر فروخت کرنے کے معاملے کا نوٹس لے لیا،اس سلسلے میں بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم معاملے سے متعلق عوامی شکایات موصول پر مزکورہ مقام پہنچ گئی، ابتدائی تحقیقات کے بعد بی ایف اے ٹیم نے جوائنٹ روڈ پر واقع پولٹری کی دکان کا پتہ لگایا۔ معلوم کرنے پر پولٹری شاپ کے مالک نے بتایا کہ وہ جیل روڈ پر ایک کیٹرنگ سروس ”حبیب الرحمان ٹینٹ سروس” کے آرڈر پر مرغی کا گوشت سپلائی اور گوشت کی نقل و حمل کے لیے ریڑھی استعمال کر رہا تھا، بعدازاں بی ایف اے حکام پولٹری شاپ کے مالک کے بیان کی تصدیق کے لیے بتائے گئے کیٹرنگ یونٹ گئے، پکوان ہا¶س کے مالک و انتظامیہ سے سپلائی کردہ چکن میٹ کی تفصیلات و ڈیلیوری بل کی رسید طلب کی گئی، پکوان ہا¶س کے مالک نے تصدیق کی ہے کہ اس نے گزشتہ روز اپنے پکوان ہا¶س کے لیے 230 کلو مرغی کا گوشت آرڈر کیا تھا۔ علاوہ ازیں مرغی کا گوشت ڈھانپے بغیر غیر صحت بخش حالت میں ریڑھی پر لے جانے پر مذکورہ پولٹری شاپ کے مالک کو وارننگ نوٹس کیا گیا۔ قبل ازیں بی ایف اے کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے جوائنٹ روڈ پر موجود اس میٹ شاپ کا تفصیلی معائنہ کیا اور صفائی کے انتظامات و کٹنگ اوزار چیک کیے۔ میٹ شاپ اونر کو آئندہ گوشت کی فروخت و سپلائی کرتے وقت حفظان صحت کے اصولوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔


