وفاقی محتسب کا سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کے خلاف بغیراطلاع کے میٹر کی تبدیلی و جرمانہ پر کارروائی

کوئٹہ:وفاقی محتسب کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہر کے رہائشی عبدالمنان خان نے سوئی سدری گیس کمپنی کوئٹہ کے خلاف ایک درخواست دی کہ وہ سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کا صارف ہے اور اپنے گیس کا بل باقاعدگی کے ساتھ ادا کرتا ہے درخواست گزار کے مطابق اس کی غیرموجودگی میں اس کے گھر نصب گیس میٹر کو نہ صرف اتارا گیا بلکہ خود ساختہ ٹیمپر قرار دے کر غیرقانونی طور پر 40,622/- روپے کا جرمانہ بھی کردیا گیا اس سلسلے میں درخواست گزار نے سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کے مجاز حکام سے کئی بار رابطہ کیا مگر وہاں سے اسے کوئی خاطر خواہ جواب نہیں ملا۔ درخواست گزار سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کوئٹہ سے مایوس ہوکر وفاقی محتسب سے رابطہ کرکے مداخلت کی درخواست کی جس کے نتیجے میں وفاقی محتسب نے اس کا نوٹس لیا اور درخواست گزار کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے اس کا جرمانہ معاف کردیا اور سوئی سدرن گیس کمپنی کوئٹہ کے حکام سے ذمہ داران کے خلاف کارروائی اور تیس دن میں تفصیلی رپورٹ بھی طلب کیا جبکہ فوری انصاف بہم پہنچانے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب اور ان کے ادارے کا شکریہ ادا کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں