اکثریت ہمارے ساتھ ہے، ایک دو روز میں عدم اعتماد پیش کرنےکا مرحلہ آئیگا، فضل الرحمان
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہےکہ اکثریت ان کے ساتھ ہے، ایک دو روز میں عدم اعتماد پیش کرنےکا مرحلہ آئےگا۔اسلام آباد میں آصف زرداری سے ملاقات کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نےکہا کہ خزاں جائےگی، بہار آئے یا نہ آئے، عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جا رہی ہے۔مولانا فضل الرحمان نےکہا کہ تحریک عدم اعتماد میں اتحادیوں کی شرکت کا بھی امکان ہے، آصف زرداری سے تحریک عدم اعتماد اور ملک کی صورت حال پر مشاورت کی، مشاورت کے دوران ٹیلی فون پر شہباز شریف سے بھی رابطہ رہا۔ان کا کہنا تھا کہ کل رات ہمارے آئینی و قانونی ماہرین کی میٹنگ ہوچکی ہے، شہباز شریف ایک دو روز سے علیل ہیں، شہباز شریف کل لاہور میں مشاورت کریں گے، ایک دو روز میں تحریک عدم اعتماد پیش کرنےکا مرحلہ آئےگا، ہم حتمی اور آخری اقدام پر پہنچ چکے ہیں، اپنے ممبران کو بحفاظت پارلیمنٹ رازداری کے ساتھ پہنچائیں گے۔سربراہ پی ڈی ایم نےکہا کہ اپنے ملک کے اداروں اور اسلامی برادری سے کہوں گا کہ کوئی ملک اب عمران خان کو پاکستان کا نمائندہ نہ مانے۔انہوں نےکہا کہ چوہدری برادران کو شہباز شریف نےگھرکھانے پر بلایا تھا، وہ لوگ کیوں شہباز شریف کےگھر نہیں گئے، ہمارے پاس چھانگا مانگا اور مری نہیں ہے، قوی امکان ہے کہ اتحادی ہمارے ساتھ ہوں گے۔


