گوادر، موسم بہار کو خوش آمدید کہنے کیلئے خوبصورت پھولوں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا

کوئٹہ: بلوچستان کے شہر گوادر میں موسم بہار کو خوش آمدید کہنے کے لئے خوبصورت پھولوں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا جہاں شہر بھر سے لوگ، اسکول و یونیورسٹی کے طلباءوطالبات ان دلکش مناظر سے لطف اندوز ہونے پہنچ گئے،ضلعی انتظامیہ اور پاک آرمی کی جانب سے نمائش کا افتتاح کیا گیا اس نمائش میں مختلف قسم کے رنگ برنگے پھول رکھے گئے،نمائش میں موجود پھولوں اور پودوں کو خوبصورتی کے ساتھ ترتیب دیا گیا،پھولوں کی نمائش نے جہاں ماحول کو دلکش رنگوں سے بھر دیا وہیں شہریوں کے چہرے بھی پھولوں کی طرح خوشی سے کھل اٹھے،نمائش کا مقصد عوام کو صحت مندانہ تفریح کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ان میں باغبانی کا شوق بھی اجاگر کرنا ہے، عوام کا کہنا تھا کہ گوادر میں اس نمائش کا انعقاد ایک خوش آئند اقدام ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں