قلعہ سیف اللہ، عالم دنیا میں آگ کی شعلیں بھڑکانے والے آگ کو بجھانے میں سنجیدہ کردار ادا کریں، مولانا عبدالواسع

جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے کہا کہ عالم دنیا میں آگ کی شعلیں بھڑکانے والے ہی اس آگ کو بجھانے میں سنجیدہ کردار ادا کریں گزشتہ بیس سالوں سے پاکستان نے ناقابل تلافی زخم کھائے لیکن آج بھی عالم کفر اور دشمن ہمیں معاف نہیں کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ کشمیری مظالم پر انٹرنیشنل میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی زبانیں گونگ ہوچکی ہیں انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام افغانستان میں امن معاہدہ کی کامیابی کیلئے دعاگو ہے تاہم پاسداری کی زیادہ تر ذمہ داری ان قوتوں پر عائد ہوتی ہے جنہوں نے خطے میں ”دہشت گرد اور امن پسند“کے سرٹیفکیٹ بانٹے تھے جمعیت علماء اسلام کامیاب اور باواقار ملک کی بحالی کیلئے نااہل حکمرانوں سے نجات چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کی ناتجربہ کاری اور نااہلی سے عوام مایوسی اور مشکلات کا شکار ہو رہے ہیں، ملک میں بیرونی قرضوں کے نئے پہاڑ کھڑے ہوگئے،ماضی میں بھیک مانگنے پر خودکشی کی باتیں کرنے والے نااہل وزیر اعظم کا تکبر اور ذاتی انا روز بروز خاک میں ملتی نظر آرہی ہے انہوں نے کہا کہ پٹرول، ڈیزل اور بجلی کے نرخوں میں اضافہ صرف مہنگائی بڑھنے کا ہی نہیں بلکہ کرپشن اور غربت میں اضافے کا بھی دوسرا نام ہے لوگ مہنگائی کے سبب پیٹ کاٹ کاٹ کر جینے پر مجبور ہیں۔بیشتر گھرانے ایسے ہیں، جہاں مہینے کا اکھٹا سامان لانے کا رواج دن بہ دن ختم ہوتا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں