بلوچستان کے عوام وسائل ہونے کے باوجود کمسپرسی‘ بدحالی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں،سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی
کوئٹہ ,بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا ہے کہ بلوچستانیوں اور بلوچ عوام کے حقوق کے حصول کیلئے ہماری جدوجہد جاری ہے مستقل مزاجی سے جدوجہد جاری رہے گی تاکہ بلوچستانیوں عوام کو وسائل پر دسترس حاصل ہو بلوچستان وسائل سے مالا مال ہونے کے باوجود کمسپرسی‘ بدحالی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ہماری جدوجہد کا مقصد و محور حقیقی ترقی و خوشحالی ہے تاکہ عوام کے زیادہ سے زیادہ ریلیف ملے سکے اور حکمران مجبور ہوں کہ وہ بلوچستان کے عوام کو حقوق دیں اگر ماضی میں مثبت پالیسیاں مرتب کی جاتیں اور آج بلوچستان معاشی حوالے سے پسماندہ اور عوام معاشی تنگ دستی کا شکار نہیں ہوتے انہوں نے کہا کہ بی این پی سیاسی عوام قوت ہے عوام جان چکے ہیں ان کو مسائل سے نجات بی این پی ہی دلا سکتی ہے ہر دور میں احساسات و جذبات کی سعی معنوں میں ترجمانی کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ پارٹی نے ہمیشہ قومی جمہوری سیاسی جدوجہد کے ذریعے بلوچستان کے اجتماعی قومی مفادات کے حصول کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں عوامی امنگوں کے عین مطابق سیاست ہمارا محور رہا ہے ہر دور میں پارٹی نے ثابت کیا ہے کہ بلوچستان اور بلوچستانی عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ان کیلئے آواز بلند کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے تاکہ بلوچستان کے وسائل پر ہماری حق ملکیت کو تسلیم کیا جائے ناانصافیوں کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکے