وفاق میں عدم اعتماد آچکی جلد حکمت عملی فائنل کرنی ہوگی,ترین گروپ
لاہور , جہانگیر ترین گروپ کا اہم اجلاس عون چوہدری کی رہائشگاہ میں ہوا جس میں اہم معاملات پر مشاورت کی گئی۔ ترین گروپ کے ارکان نے جہانگیر ترین سے آئندہ کے لائحہ عمل کیلئے رہنمائی مانگ لی، جہانگیر ترین وڈیو لنک کے ذریعےاجلاس میں شریک ہوئے، جہانگیر ترین کو پنجاب اور وفاق کی سیاسی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کے شرکاء کو رکن پنجاب اسمبلی اور گزشتہ روز ترین گروپ میں شامل ہونے والے عبدالعلیم خان کی اسلام آباد میں حکومتی شخصیات سےملاقاتوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔اجلاس میں مؤقف اپنایا گیا کہ وفاق میں تحریک عدم اعتماد آچکی ہے جلدگروپ کی حکمت عملی کوفائنل کرناہوگا۔ذرائع کے مطابق اس موقع پر جہانگیر ترین نے اپنے گروپ کے ارکان کے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جلد دوبارہ مشاورت ہوگی۔
Load/Hide Comments


