لاپتہ افراد کی بازیابی کے حوالے سے کمیشن کی سماعت ایک لاپتہ شخص کے بازیاب ہونے کی تصدیق،

کوئٹہ میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے حوالے سے کمیشن نے دوسرے روز14لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کی،سماعت کے دوران قلعہ عبداللہ سے تعلق رکھنے والے ایک لاپتہ شخص کے بازیاب ہونے کی تصدیق ہوگئی جبکہ ایک کیس خارج کردیا گیا محکمہ داخلہ کے مطابق کوئٹہ کے سول سیکرٹریٹ میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے حوالے سے قائم کمیشن بلوچستان ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ فضل الرحمان کی سربراہی میں کیسز کی سماعت کررہا ہے،،کمیشن نے دوسرے روز چودہ لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کی سماعت کے دوران قلعہ عبداللہ سے لاپتہ ہونے والے ایک شخص کے بازیاب ہونے کی تصدیق اس کے اہل خانہ نے کردی،کمیشن دو روز کے دوران 29لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کرچکا ہے،اس دوران ایک شخص کے بازیاب ہوا اور ایک شخص کا کیس لاپتہ افراد کے زمرے میں نہ آنے کی بنا پر خارج کردیا گیا ،لاپتہ افراد کے حوالے سے کمیشن کی سماعت چھ مارچ تک جاری رہے گی، پانچ روزہ سماعت کے دوران مجموعی طورپر67لاپتہ افرادکے کیسزسنے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں