ترین اور علیم خان گروپ سے رابطہ نہیں ہوا،شاہد خاقان عباسی

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ترین اور علیم خان گروپ سے رابطہ نہیں ہوا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کراچی جا رہے ہیں، اس کا مطلب ہے کہ انہیں ایم کیو ایم کی حمایت حاصل نہیں ہے۔تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومتی اراکین اپوزیشن کے ساتھ ہیں اور تحریک عدم اعتماد میں ہمارے ساتھ رہیں گے، اتحادیوں نے ابھی فیصلہ نہیں کیا لیکن رابطے جاری ہیں۔جہانگیر ترین اور علیم خان سے رابطوں سے متعلق سوال پر شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ترین اور علیم خان گروپ سے رابطہ نہیں ہوا لیکن ہونا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں