روس کا یورپی کونسل میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

ماسکو:روس کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ روس یورپی کونسل میں مزید شرکت نہیں کریگا۔وزارت خارجہ نے جمعرات کے روز ایک بیان میں کہا کہ یورپی یونین اور تنظیم معاہدہ شمالی اوقیانوس کے رکن ممالک یورپی کونسل کی وزرا کمیٹی میں اپنی مکمل اکثریت کو یورپی کونسل کی تباہی اور براعظم میں مشترکہ انسانی و قانونی اقداروں کی تباہی کو جاری رکھنے کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔وزارت نے اس امر پر زور دیا کہ روس مغرب کی طرف سے اپنے قواعد کے مطابق حکم مسلط کرنے اور بین الاقوامی قوانین کو پامال کرنے کے اقدامات کو برداشت نہیں کرے گا۔مزید کہا کہ روس اس تنظیم کو مغربی برتری اور عظیم حیثیت کی تشہیر کیلئے ایک اور پلیٹ فارم میں تبدیل کرنے کی کوششوں میں حصہ نہیں لے گا۔بیان میں کہا گیا کہ انہیں روس کے بغیر ایک دوسرے کے ساتھ سے لطف اندوز ہونے دیں۔کونسل آف یورپ براعظم کی انسانی حقوق کی سرکردہ تنظیم ہے جس کے رکن ممالک کی تعداد 47 ہے ان میں سے 27 اراکین کا تعلق یورپی یونین سے ہے۔ روس فروری 1996 میں اس کے 39ویں رکن کے طور پر کونسل میں شامل ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں