امریکی ریاست کنکٹی کٹ سے مریم خان پہلی پاکستانی مسلمان ممبر اسمبلی منتخب

نیویارک : پاکستانی نژاد امریکی خاتون مریم خان کنکٹی کٹ سٹیٹ اسمبلی کے ڈسٹرکٹ 5 میں ہوئے سپیشل الیکشن میں واضح اکثریت سے اپنی نشست جیت گئی ہیں. انہوں نے ڈالے گئے کل ووٹوں میں سے 75 فیصد ووٹ حاصل کئے. مریم خان نے ریکارڈ قائم کیا ہے. کنکٹی کٹ کا ڈسٹرکٹ 5 ہارٹ فورڈ اور ونڈسر کے علاقوں پر مشتمل حلقہ ہے. کنکٹی کٹ ہاو¿س کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی پہلی مسلمان رکن منتخب ہوئی ہے. اس لحاظ سے یہ ایک تاریخی فتح ہے. 2022 کے بقیہ اجلاس کے دوران، وہ عمر رسیدہ، بچوں اور عدلیہ کی کمیٹیوں میں رکن کے طور پر کام کریں گی. سپیشل ایجوکیشن میں ماسٹر ڈگری رکھنے والی مریم خان قبل ازیں اے. آئی پرنس ٹیکنیکل ہائی سکول ونڈسر (سی ٹی) میں سپیشل ایجوکیشن ٹیچر تھیں. 33 سالہ مریم خان اپنے شوہر اور 3 بچوں کے ساتھ ونڈسر ٹاو¿ن میں رہتی ہیں وہ 1994ءمیں پاکستان سے امریکہ منتقل ہوئی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں