ساحلی علاقے کے عوام کی مشکلات کو کم کیا جائے، میونسپل کمیٹی گڈانی
خضدار: چیف آفیسر میونسپل کمیٹی گڈانی وڈیرہ محمد صالح جاموٹ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ساحلی علاقہ گڈانی میں وہاں کی مقامی آبادی کے اعتماد اور مشاورت سے میونسپل کمیٹی کے تمام امور بہتر انداز میں سرانجام دیئے جارہے ہیں شہر کی صفائی کی صورتحال،اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب، بجلی کی صحیح معنوں میں بحالی سیوریج سسٹم کی درستگی کے لئے از سرے نو منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔گڈانی ساحلی علاقہ اور شپ بریکنگ کے حوالے سے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں اپنی ایک پہچان رکھتی ہے مستقبل میں بڑے شہر اور ماسٹر پلان کے تحت گڈانی کی ترقی کو اہمیت دی جارہی ہے۔حال ہی میں عوام کی خواہشات اور مطالبات پر ہم نے کوشش کی ہے کہ میونسپل کمیٹی کے حدود میں گلی محلوں میں عوام کی مشکلات کو کم کیا جاسکے اور یہاں صفائی کی نظام کی صورتحال کو بہتر بنایا جاسکے جس دن سے میں نے اپنی ذمہ داریاں یہاں سنبھال رکھی ہے اسی روزِ اوّل سے میں نے وقت ضائع کئے بغیر عوام کی خدمت شروع کی ہے اور اپنی حکمت عملی میں کافی حد تک کامیاب بھی رہا۔میری کوشش کی ہے کہ یہاں کے لوگوں کو شکوہ و شکایات کا موقع نہ ملے دستیاب وسائل کے اندررہتے ہوئے علاقے کی تعمیر و ترقی ہو شہر میں جو مسائل ہیں اس حوالے سے منتخب عوامی نمائندوں کو بھی آگاہ کردیاہے اور مستقبل میں اس حوالے سے بجٹ میں خصوصی بجٹ رکھنے کی تجویز دی ہے۔ وڈیرہ محمد صالح جاموٹ کا کہنا تھاکہ اگر دنیا کامطالعہ کیا جائے تو وہاں بلدیہ ہی شہروں میں تعمیر و ترقی کے ذمہ دار اور بہتر منصوبہ بندی کررہا ہے اس لحاظ سے یہاں میونسپل کمیٹی بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے جو نچلی سطح پر عوام کے مسائل کا ادراک بھی رکھتا ہے اور تعمیر و ترقی کی منزل تک رسائی بھی حاصل کرسکتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی گڈانی وڈیرہ محمد صالح جاموٹ کا کہنا تھاکہ میونسپل کمیٹی میں اسٹاف کی کمی دور کرنے کی خاطر خالی آسامیوں پر بھرتی کے لئے محکمے کو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔ میونسپل کمیٹی گڈانی میں 80کے قریب خالی آسامیاں ہیں جن پر بھرتیاں ہونے سے نہ صرف یہاں بے روزگاری میں کمی واقعہ ہوگی بلکہ اسٹاف کی کمی بھی دور ہوسکے گی۔ انہوں نے کہاکہ جب مجھے یہاں کی ذمہ داری ملی ہے تو میں کیونکر اپنے عہدہ کی لاج نہ رکھوں اس لیئے میری کوشش ہے کہ میں گڈانی کے عوام کی خدمت ان کی خواہشات کے مطابق کروں اور یہ میری اوّلین ترجیحات میں بھی شامل ہے اس سلسلے میں عوام کو بھی بتایا ہے کہ وہ نشاندہی کریں ہم ان کے مسائل حل کرنے میں کردار نبہائیں گے۔ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی گڈانی وڈیرہ محمد صالح جاموٹ کا کہنا تھاکہ میونسپل گڈانی کا عملہ متحرک اور فعال ہے جو گڈانی سمیت آس پاس کے علاقوں میں روزنہ کی بنیاد پرصفائی میں مگن اور پیش پیش ہیں۔حالیہ دنوں میں میونسپل کمیٹی کی جانب سے مختلف گوٹھوں میں مچھر مار اسپرے کیا گیا چونکہ گڈانی کے علاقے میں جھاڑیوں کی کثرت ہے جہاں ن کی افزائش نسل ہوتی ہے جو کہ ملیریا بیماری کے سبب بن جاتے ہیں اس لیئے عوام کوان مچھروں سے نجات دلانے کے لئے خصوصی مہم کے طور پر یہاں مچھر ماراس پرے کیا گیا یہ سلسلہ آئندہ بھی اسی طرح جاری رہیگا اور عوام کو کسی بھی قسم کی دقت کا سامنا نہیں کرنا پڑیگا۔وڈیرہ محمد صالح جاموٹ نے کہاکا کہنا تھاکہ گڈانی شپ بریکنگ یاڈ کا مرکز سمجھا جاتا ہے جہاں دنیاء کے بڑے بحری بیڑے یہاں اسکریپ کے لئے لائے جاتے ہیں تو اس دوران بسا اوقات ناخوشگوار واقعات پیش آتے ہیں آگ لگنا مزدوروں کا زخمی یا دم گھٹنا یا وزنی لوہے کہ نیچے دب جانا معمول کے واقعات ہوتے ہیں ایسے موقع پر میونسپل کمیٹی کا عملہ وہاں فوری طور پر پہنچ جاتاہے۔ فائربریگیڈ کی گاڑی آگے بجھانے کی ذمہ داری ادا کرتی اور میونسپل کمیٹی کا عملہ ریسکیوں کرنے میں بھی فرنٹ لائن پر ہوتے ہیں،وڈیرہ محمد صالح جاموٹ کا کہنا تھاکہ اس حوالے سے یہاں کے لوگوں سے معلومات لیں اور ان سے پوچھیں کہ انہوں نے ماضی کی بہ نسبت یہاں کیا تبدیلی محسوس کررہے ہیں ماضی کی تو وہ بتائیں گے کہ یقینا گڈانی میں دستیاب وسائل کے اندر کام ہورہاہے میں ہم نے اپنی بساط کے مطابق جو خدمت گڈانی میں شروع کی ہے اسے اسی تسلسل کے ساتھ جاری رکھ سکیں اور عوام کی مشکلات و مسائل اور پریشانیوں کو دستیاب وسائل کے اندررہتے ہوئے کم کیا جاسکے۔


