حب، ملیریا اسپرے نہ ہوسکا، مچھروں کی افزائش، امراض پھیلنے لگے

لسبیلہ: حب شہر میں ملیریا اسپرے نہ ہوسکا جس کی وجہ مچھروں کی یلغار افزائش میں اضافہ شہری راتیں جاگ کر گزارنے پر مجبور بالا احکام سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے سب سے بڑے صنعتی شہر حب اور سب سے زیادہ ریونیو دینے والے شہر حب کے تمام یونین کونسل مچھروں کی لپیٹ میں آگئے ہیں شہری راتیں جاگ کر گزارنے پر مجبور ہوگئے ہیں بروقت ملیریا اسپرے نہ ہونے کی وجہ سے ملیریا اور ٹائیفائیڈ سمیت دیگر بیمارئیاں سر اٹھانے لگی ہیں خطرناک ملیریا بخار عام ہوگیا ہے زمہ داران خواب و خروش کے نشے میں جبکہ عوامی نمائندوں اور سیاسی و سماجی شخصیات اور آئے روز شوشل میڈیا کے ذریعے نیوز چلانے اور نشاندھی کروانے کے باوجود بھی زمہ داران کی خاموشی معنی خیز ہے عوامی حلقوں سیاسی و سماجی شخصیات کا وزیر اعلی بلوچستان،وزیر صحت بلوچستان،وزیر بلدیات بلوچستان،سکیرٹری صحت،کمشنر قلات ڈویژن،ڈپٹی کمشنر لسبیلہ ڈاکٹر حسن وقار چیمہ،اسسٹنٹ کمشنر حب سے فوری نوٹس لے کر زمہ داران کو ہنگاہمی بنیادوں پر حب شہر میں ملیریا کا تسلی بخش اسپرے کرانے کی ہدایت کی جائے الہ آباد ٹان،مگسی کالونی،اکرم کالونی،زہری اسٹریٹ،محمود آباد،لاسی روڈ اور حب کے گرد نواح کے علاقوں میں مچھروں کی لپیٹ میں آگیا ہے ملیریا سمیت دیگر بیمارئیاں سر اٹھانے لگی عوامی حلقوں و شہریوں نے ضلعی انتظامیہ کی فوری طور پر توجہ مبزول کراتے ہوئے ہنگاہمی بنیادوں پر تسلی بخش ملیریا اسپرے کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اکثر موسم تبدیل ہونے کی وجہ سے مچھروں کی یلغار ہوتی ہے جس سے بیمارئیاں جنم لیتی ہیں حب شہری راتیں جاگ کر گزارنے پر مجبور ہوگئے عوامی حلقوں اور سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے بالا احکام سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے تاکہ حب شہری سکھ کا سانس لے سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں