تربت میں دو روزہ سیاسی،تعلیمی اور ادبی میلے کا کامیابی سے اختتام ہوا،بی ایس او
تربت :بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان میں علمی، سیاسی اور ادبی ماحول کو پروان چھڑانے کیلئے مرکزی شیڈول کے تحت بی ایس او تربت زون کے زیراہتمام کیچ میں دو رزوہ میلے کا انعقاد کیا گیا جو بھرپور کامیابی کے ساتھ اختتام پزیر ہوگیا۔
ترجمان نے کہا ہے کہ تربت ایجوکیشنل، پولیٹیکل اینڈ لٹریری فیسٹول کا باقائدہ افتتاح عطاشاد ڈگری کالج کے پروفیسر امان اللہ بلوچ نے کی۔ جبکہ افتتاحی تقریب سے پروفیسر امان اللہ بلوچ،بی ایس او کے مرکزی کمیٹی کا رکن سیدعدنان شاہ بلوچ اور تربت زون کے صدر بالاچ طاہر خطاب کرکے اس پروگرام کی اہمیت پر گفتگو کی۔
طلباء سیاست اور اسکی اہمیت کے موضوع پر پینل ڈسکشن کا انعقاد ہوا جس کے مہمانان بی ایس او کے مرکزی انفارمیشن سیکریٹری بالاچ قادر،رکن مرکزی کمیٹی نمرہ بلوچ،سیدعدنان شاہ اور کریم شمبے بلوچ تھے کی فرائض سنگت عاطف بلوچ نے سرانجام دی۔ پینلسٹ نے طلباء سیاست کی اہمیت اور بلوچستان میں موجودہ طلباء سیاست پر گفتگو کی۔
فیسٹول میں بلوچ سیاست اور آئندہ کے حکمت عملی کے موضوع پر پینل ڈسکشن بی ایس او کے مرکزی سیکریٹری جنرل ماما عظیم بلوچ نے چلائی جس کے مہمانان بی این پی کے مرکزی ماہیگیر سیکریٹری خداداد واجو، نیشنل پارٹی کے مرکزی فائنانس سیکریٹری فدا حسین دشتی اور بی این پی عوامی کے مرکزی انسانی حقوق سیکریٹری ایڈوکیت سعید فیض تھے۔ مہمانان نے بلوچ سیاست کو درپیش چیلنجز،قومی جدوجہد میں سیاسی پارٹیوں کی کردار اور بلوچستان کو درپیش موجودہ سیاسی بحران سے متعلق تفصیلی گفتگو کی۔
ترجمان نے کہا ہےکہ کیچ ایجوکیشنل، پولیٹیکل اینڈ لٹریری فیسٹول میں مرحوم ڈاکٹر جنید گچکی کے سیاسی اور سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب کا اہتمام ہوا جس سے معروف بلوچ دانشور و لکھاری واجہ یوسف عزیز گچکی، مرکزی سیکریٹری جنرل بی ایس او ماما عظیم بلوچ،اور مرکزی انفارمیشن سیکریٹری بالاچ قادر نے خطاب کرکے مرحوم ڈاکٹر جنید گچکی کے قومی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔
دوسرے روز بلوچی زبان کے معروف شاعر واجہ مبارک قاضی کے نام انہی کے زیرصدارت بلوچی مشاعرے کا اہتمام کیا گیا جس میں مکران کے سینئر اور نواجوان شعرا نے اپنے کلام پیش کیے جبکہ تقریب کے آخری حصے میں بلوچی زبان کے آشوبی گلوکار مرحوم نبیل قادر کی یاد میں میوزیکل پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں استاد آسمی بلوچ، راشد سبز، جام ابراہیم اور دیگر گلوکاروں نے اپنے فن کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ترجمان نے کہا ہے کہ دو روزہ تعلیمی،سیاسی و ادبی میلے میں "علم ئنا چراغ” کےسلسلے میں بی ایس او تربت زون کی جانب سے بک اسٹال جبکہ گروونگ اسکول سوسائٹی کی جانب سے اسٹالز لگائے گئے تھے۔


