کراچی ٹیسٹ, پاکستان کی آدھی ٹیم 76 رنز پر پویلین لوٹ گئی

کراچی ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں شدید مشکلات کا شکار ہے اور قومی ٹیم کے 5 کھلاڑی 76 رنز پر پویلین لوٹ چکے ہیں۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز آسٹریلینا نے اپنی پہلی اننگز 556 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کی تھی۔
پاکستان کی جانب سے امام الحق اور عبداللہ شفیق نے اننگز کا آغاز کیا لیکن عبداللہ شفیق 13 رنز بنا کر سوئپسن کی شاندار تھرو پر رن آؤٹ ہو گئے جبکہ امام الحق بھی بڑی ہٹ لگانے کی کوشش میں 20 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
اظہر علی کو مچل اسٹارک نے 14 رنز پر کیچ آؤٹ کرایا جبکہ اگلی ہی گیند پر فواد عالم بھی ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔
وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 6 رنز بنا کر پیٹ کمنز کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے۔
کراچی ٹیسٹ، آسٹریلیا نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 505 رنز بنا لیے
تیسرے روز آسٹریلیا نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 505 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ سے کیا لیکن شاہین آفریدی نے مچل اسٹارک کو گزشتہ روز کے اسکور میں بغیر کسی اضافے کے 28 رنز پر ہی اظہر علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا دیا۔
آسٹریلیا نے پہلی اننگز 556 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی، آسٹریلیا کی جانب سے عثمان خواجہ 160 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ ایلکس کیرے نے 93 اور اسٹیو اسمتھ نے 72 رنز کی اننگز کھیلیں۔
پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف اور ساجد خان نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاہین آفریدی، نعمان علی، حسن علی اور بابر اعظم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں