وکلا کیخلاف توہین آمیز گفتگو، شعیب اختر کو نوٹس جاری

وکلا کے خلاف توہین آمیز گفتگو کرنے پر شعیب اختر کو ساڑھے چار کروڑ روپے کا قانونی نوٹس بھجوا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایڈووکیٹ یاور ذوالفقار نے اپنے وکیل ندیم سرور کی وساطت سے شعیب اختر کو ساڑھے چار کروڑ روپے کا قانونی نوٹس بھجوا دیا۔قانونی نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ شعیب اختر نے اپنے بیان میں وکلا کی تضحیک کی ہے۔نوٹس میں کہا گیا کہ شعیب اختر نے اپنی گفتگو میں وکلا برادری کی توہین کی ہے، اُن کا بیان کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔قانونی نوٹس کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ شعیب اختر چودہ روز میں وکلا سے غیر مشروط معافی مانگیں، اگر انہوں نے وکلا برادری سے معافی نہ مانگی توان کےخلاف عدالت میں کیس دائر کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں