پارلیمنٹ حملہ کیس میں صدرعارف علوی سمیت تمام نامزد ملزمان بری

اسلام آباد:پارلیمنٹ حملہ کیس میں صدر عارف علوی سمیت تمام نامزد ملزمان بری کردئیے گئے۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کی82 بریت کی درخواستوں پرفیصلہ سنایا۔

پارلیمنٹ حملہ کیس میں صدر ڈاکٹر عارف علوی سمیت اسد عمر،پرویز خٹک، شفقت محمود ، شاہ محمود اور جہانگیر ترین کو بھی بری کردیا۔اس کیس میں اعجاز چوہدری، سیف اللہ نیازی اور راجہ خرم نواز بھی بری کر دیئے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں