ماسک نہ پہننے والے سڑکوں کی صفائی کرینگے: انٹاناناریو حکومت


انٹاناناریو: کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مڈغاسکر کی حکومت نے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا اور نہ پہننے والوں سے سڑکوں کی صفائی کرائی جا رہی ہے۔مڈغاسکر میں حکومت نے شہریوں کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیا ہے، اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں سے پولیس صفائی کروانے لگی ہے۔حکام کے مطابق انہوں نے شہریوں کو پہلے ہی سزا سے متعلق آگاہ کردیا تھا۔کورونا وائرس سے اب تک مڈغاسکر میں صرف 128 افراد متاثر ہوئے ہیں تاہم حکومت خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے پیش آرہی ہے۔
Load/Hide Comments