پارلیمنٹ لاجز میں خواتین اراکین اسمبلی کو بھی زد کوب کیا گیا، غفور حیدری

اسلام آباد (انتخاب نیوز) جے یو آئی (ف)کے رہنما مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے بھی تلوار نیام سے نکال لی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا کہ انھوں نے ایسا ماحول پیدا کیا ہے جس سے اپوزیشن نے بھی تلوار نیام سے نکال لی ہے۔ عبدالغفورحیدری نے کہا کہ اب شاید تلوار کو میان میں ڈالنا مشکل ہوگا، انشا اللہ سیاسی طور پر ایسی تاریخی شکست دینگے کہ یہ یاد رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فیصلہ پارلیمنٹ میں ہوگا، انھوں نے پارلیمنٹ لاجز میں دھاوا بولا وہاں خواتین اراکین اسمبلی تھیں انھیں بھی زد کوب کیا گیا۔ عبدالغفورحیدری نے کہا کہ بات چیت کا دروازہ کبھی بند نہیں کیا مگر اس صورتحال میں ممکن نہیں، مسئلہ ہم نے تو پیدا ہی نہیں کیا تو کیسے بات چیت کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں